29 ستمبر 2013 - 20:30
بڑی طاقتیں، ایران کے ساتھ مفاہمتی رابطوں کی برقراری پر مجبور

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ بڑی طاقتیں، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مفاہمتی رابطوں کی برقراری پر مجبور ہیں کیونکہ ایران دنیا کی ایک معتبر اور بڑی طاقت ہے۔

ابنا: بریگیڈیئر جنرل سلامی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کے صدر باراک اوباما کی جانب سے جوہری ہتھیار نہ ہونے کے باوجود ایران کو طاقت کی علامت قرار دیئے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کو اپنی اطلاعات اور معلومات کی بنیاد پر یہ بات معلوم ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، جوھری ہتھیاروں کے درپے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی طاقت اس امر کا باعث بنی ہے کہ اب دنیا کی بڑی طاقتیں ایران کو برابرای کا درجہ دیں اور مقابلے کے رجحان کو کتم کریں۔

.......

/169